5 ستمبر، 2021، 10:07 AM

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3 اہلکار ہلاک

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3 اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے علاقہ سونا خان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکے میں 3 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے علاقہ سونا خان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکے میں 3 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ سونا خان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ اور ایف سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر مزید نفری طلب کرلی ہے جب کہ حکام کو شبہ ہے کہ دھماکہ خودکش بم حملہ ہوسکتا ہے تاہم بم ڈسپوزل یونٹ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔

News ID 1908046

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha